• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی ٹی آئی کی پھر سہولت کاری کی جا رہی ہے، شاہ نواز رانجھا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا کا کہنا ہے کہ  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کی پھر سہولت کاری کی جا رہی ہے، اس کے نتائج بھی ہوں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے  محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور نواز شریف کے کیس میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےکیس میں کسی گواہ کی بھی ضرورت نہیں تھی، انہیں ہر موقع پر وقت دیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں خواجہ حارث کو اس لیے وکیل کیا کہ انہیں معلوم تھا کہ ان کا کیس کافی کمزور ہے۔

محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک بار سہولت کاری دی گئی تو اس نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو پھر سہولت کاری دی جا رہی ہے اس کے نتائج بھی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا مقدمہ الیکشن ایکٹ کے تحت نہیں تھا، چیف الیکشن کمشنر کا مؤقف بالکل درست ہے۔

محسن شاہنواز رانجھا نے یہ بھی کہا کہ حسان نیازی نے جج کو دھمکیاں دیں، سوشل میڈیا پر تصاویر لگائیں۔

قومی خبریں سے مزید