سکھر(بیورورپورٹ ) سکھر پولیس نے صحافی جان محمد مہر کے قتل کے مقدمے میں نامزد گرفتار تین ملزمان کو دوبارہ ریمانڈ کیلئے انسداد دہشت گردی سکھر کی عدالت میں پیش کیا، پولیس کی جانب سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کو مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔