پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ 45 منٹ تک اسلام آباد ہائیکورٹ کی لفٹ میں پھنسے رہے۔
دوسری منزل پر خراب ہونے والی لفٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء لطیف کھوسہ اور نعیم پنجوتھا سمیت 19 افراد سوار تھے۔
لفٹ سے باہر آنے کے بعد لطیف کھوسہ نے کہا کہ آج انہیں جان سے مارنے کی کوشش کی گئی۔
لطیف کھوسہ کو ہائیکورٹ کی لفٹ میں پھنسے 20 منٹ سے زائد گزرنے کے بعد ریسکیو ٹیم لفٹ کھولنے کیلئے پہنچی تھی جس کے بعد وہ لفٹ سے نکلے۔
کیس ختم ہونے کے بعد لطیف کھوسہ لفٹ سے نکلے مگر گراؤنڈ فلور پر لفٹ کا دروازہ نہیں کھلا تھا، اس دوران وکلاء لفٹ کے باہر کھڑے لطیف کھوسہ کا انتظار کرتے ہوئے لفٹ کے دروازوں میں لاٹھی اور سلاخ سے جھری بنا کر ہوا پہنچاتے رہے۔