• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مریم نواز نےانسداد دہشت گردی کے شعبے میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی خدمات کو بھی سراہا۔

مریم نواز نے کہا کہ آپ کی تعیناتی سے برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر نے نیک تمناﺅں کے اظہار پر مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

قومی خبریں سے مزید