• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے لاہور میں ملاقات کی۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی شراکت داری رہی ہے، پاکستانی طالب علموں کی تعلیم کیلئے آسٹریلیا کے کردار کی قدر کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم، ثقافت، تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے خواہاں ہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ آسٹریلیا میں موجود پاکستانی دونوں ممالک میں تعلقات کی مضبوطی کا ذریعہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تجارت کے فروغ سے پاک آسٹریلیا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ اور دیگر کھیلوں میں مشترکہ سرگرمیوں سے نوجوانوں کو بہتر ماحول مل سکتا ہے۔ تجارت و سیاحت میں تعاون کے وسیع امکانات سے دونوں ملکوں کو فائدہ اٹھاناچاہیے۔

مریم نواز نے کورونا وبا کے دوران آسٹریلیا کی پاکستان کی مدد پر شکریہ بھی ادا کیا۔

قومی خبریں سے مزید