بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاول پوراوراس کے گردونواح میں بھارت سے سمگل شدہ گٹکے کی سرعام فروخت کی جارہی ہے ، دکاندارنے بتایا بھارتی گٹکہ کی بہت مانگ ہے اور زیادہ تر ٹین ایجر زاورنوجوان طبقہ اس کوشوق سے کھاتاہے، اس حوالہ سے جب ہم نے ڈاکٹرشاہداقبال بیگ سے پوچھاتوانہوں نے بتایا کہ گٹکہ میں موجود کیمیکل اورتیزاب گلے منہ کے کینسرکاباعث بنتاہے، شہریوں محمدفیضان بن فضل، امان اللہ فاروق، نسیم اختر،خالدشاہ، ودیگرنے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ فوری طورپر گٹکا کی فروخت پر پابندی عائدکی جائے اوران کو سپلائی اور فروخت کرنے والے ہول سیلرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔