• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان ،بیو ی کو کا لی قراردیکر 2 لا کھ 60 ہزار میں بیچ دیا

ڈیرہ غازی خان(نامہ نگار)تحصیل ٹرائیبل ایریا کے موضع سوری کے رہائشی عالی بلوچ نے 3ماہ قبل اپنی بیوی سکینہ کو نواز بلوچ کے ساتھ تعلقات کے شبہ میں کالا کالی قرار دے دیا اور فائرنگ کر کے جان سے مارنے کی کوشش کی لیکن خوش قسمتی سے دونوں بچ گئے بعد ازاں دو بچوں کی ماں سکینہ کو اُس کے شوہر نے گھر سے نکال دیا جو تاحال میکے میں ہے جبکہ کالا قرار دئیے جانیوالا نواز بلوچ قتل ہونے کے خوف سے تاحال روپوش ہے ۔عالی بلوچ نے اپنی بیوی کا سودا 2لاکھ60ہزار روپے میںسعودی پلٹ عمر خان سے کر دیا اور  متاثرہ خاتون کے بھائی سےموضع بیلب کے علاقہ میں  ایک کنال اراضی  بھی اپنے نام کرالی، عالی بلوچ نے سکینہ کے بطن سے پیدا ہونیوالی بچی کا ابھی سے یعنی( ایک لافی بازو) یعنی کہ جب پیدا ہو لینے کا سودا کیا ہے، بارڈر ملٹری پولیس تھانہ کشوبہ کے ایس ایچ او مرید حسین  نےوقوعہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انھیں اس فیصلہ کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے،دوسری طرف کالی قرار دی جانیوالی سکینہ کے والد ابراہیم کا کہناتھا کہ وہ اپنی بیٹی کی فروخت پر انتہائی رنجیدہ ہے لیکن بلوچی روایات کے پیش نظر قانونی کاروائی کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
تازہ ترین