پاکستان کے عاصم خان ملائیشیا میں جاری اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔
15 ہزار ڈالر انعامی رقم والے تنوکو موہریز ٹرافی میں عاصم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
سیمی فائنل میں عاصم خان نے تھرڈ سیڈ ملائیشین ایڈن اداراکی کو شکست دی۔
سیمی فائنل میں عاصم کی جیت کا اسکور 15-17، 11-8، 7-11 اور 8-11 رہا۔
عاصم نے کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ اور پری کوارٹر میں مصر کے کھلاڑی کو شکست دی تھی۔
فائنل میں عاصم اتوار کو مصر کے 8 سیڈ علی حسین سے مقابلہ کریں گے۔