• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشتاق احمد کی بجلی ریٹ میں کمی اور بچت سے متعلق تجاویز

جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے بجلی ریٹ میں کمی اور بچت کے حوالے سے تجاویز دے دیں۔

پشاور سے جاری بیان میں سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ حکومت اشرافیہ کو مفت بجلی کی فراہمی بند کرے اور بجلی چوری کو دہشت گردی کے برابر جرم قرار دے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں فرنس آئل اور امپورٹڈ کوئلے سے بجلی کی پیداوار پر پابندی لگائی جائے۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر نے مزید کہا کہ بجلی کی چوری محکمہ واپڈا کی سہولت کاری سے ہوتی ہے، بجلی چوری کو دہشت گردی کے برابر جرم قرار دے کر کھلے عام سزائیں دی جائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بجلی کی ٹرانسمشن لائنز کو اپ گریڈ کر کے لائن لاسز کو ختم کیا جائے۔

سینیٹر مشتاق احمد خان نے یہ بھی کہا کہ عوام کو بلاسود آسان شرائط پر سولر پینلز اور تکنیکی مدد فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ کےلیے بننے والے ہر گھر کے لیے سولر انرجی کو بلڈنگ کوڈ میں شامل کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید