• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسران کے بجلی یونٹس کی سہولت ختم کرنے کا اعلان

سیکریٹری توانائی نے گریڈ 17 سے اوپر کے افسران کے بجلی یونٹس کی سہولت ختم کرنے سے متعلق اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں سیکریٹری توانائی راشد لنگڑیاں نے صحافیوں کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ ڈسکوز سمیت دیگر کے گریڈ 17 اور اوپر کے افسران کو بجلی یونٹس کی سہولت ختم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی یونٹس کی سہولت ختم کرنے سے متعلق سمری جلد تیار کرلی جائے گی۔

راشد لنگڑیاں نے مزید کہا کہ بجلی کی چوری ہو رہی ہے، پاور سسٹم بہت سی خرابیوں کا شکار ہے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

توانائی سیکٹر کے حکام کے مطابق بجلی کا گردشی قرض 2 ہزار 300 ارب روپے ہے جبکہ ملک میں 250 ارب کی بجلی چوری ہو رہی ہے۔

حکام کے مطابق نیٹ میٹرنگ بھی کیپیسٹی پیمنٹ میں اضافے کا ذریعہ ہے، کبھی نیٹ میٹرنگ سسٹم ختم کرنا پڑے گا۔

توانائی سیکٹر حکام کے مطابق بجلی کی قیمت اضافے کی سب سے بڑی وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری ہے۔

قومی خبریں سے مزید