پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ کا فائنل جیت لیا۔
پاکستان نے ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔
ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 3 وکٹ پر 184 رنز بنائے اور پاکستان کو فائنل میں 185 رنز کا ہدف دیا۔
برمنگھم میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت کے درگا راؤ تومپاکی نے 76 اور ایس رمیش نے 48 رنز کی باری کھیلی۔
پاکستان کے مطیع اللّٰہ اور محمد سلمان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے 185 رنز کا ہدف با آسانی 2 وکٹ کے نقصان پر 15ویں اوور میں حاصل کیا، پاکستان کی اننگز میں 42 رنز ایکسٹرا کے تھے۔
دوسری طرف گرین کیپ کے محمد سلمان نے 48 رنز بنائے جبکہ بدر منیر 41 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔