• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ :منشیات کےعادی افراد میں اضافہ باعث تشویش

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافہ باعث تشویش ہے۔ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچے بھی نشے کی لت کا شکار ہور رہے ہیں نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار اداکر نا ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انسداد منشیات کے عالمی دن کے حوالے سے پاکستان یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام میاں افضل میموریل انسداد منشیات ہسپتال میں ایک تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر گوجرانوالہ رانا محبوب احمد ، چیئرمین رانا مقصود احمد ، چیئرمین ڈاکٹر عمر نصیر ،ڈائریکٹر صوفی محمد جاوید ،سوشل ویلفیئر آفیسر محمد زبیر ، محمد ارشد مغل اور ماہرین نفسیات نے خطاب کیا ۔ ماہرین نفسیات نے نشہ کے عادی افراد اور ان کے فیمیلیز کو نشہ کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی لیکچر دئیے، ضلعی آفیسر سوشل ویلفیئر رانا محبوب احمد نے کہا کہ منشیات ایک لعنت بن چکی ہے۔ اس کی روک تھام کیلئے والدین، اساتذہ اور علمائے کرام کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ اپنے بچوں کو بری سوسائٹی سے بچانا والدین کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یوتھ آرگنائزیشن کی انسداد منشیات کے حوالے سے کوششیں قابل قدر ہیں ۔ 
تازہ ترین