• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز اور اسی ملک میں افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔

قومی ٹیم سری لنکا میں افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد آج ملتان پہنچی ہے۔

قومی ٹیم کولمبو سے ملتان پہنچ گئی جہاں کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور سپورٹ اسٹاف کا استقبال کرتے ہوئے انہیں روایتی اجرک بھی پیش کی گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 29 اگست کو ٹریننگ کرے گی۔ ایشیا کپ میں پاکستان اور نیپال کے درمیان میچ 30 اگست کو کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید