ہتھنی مدھو بالا کو چڑیا گھر سے سفاری پارک منتقل کرنے کے لیے اقدامات کر لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق غیر ملکی تنظیم فورپاز کی ٹیم نے کراچی چڑیا گھر کے دورے کے دوران ہتھنی مدھو بالا کی بذریعہ کنٹینر منتقلی پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی کنٹینر تیار ہونے پر ہتھنی مدھو بالا کو دو سے تین روز میں چڑیا گھر لایا جائے گا۔
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ فورپاز ٹیم نےچڑیا گھر میں ہتھنی کے لئےکنٹینر رکھنے کی جگہ کا انتخاب کرلیا، کنٹینر پلے ایریا میں رکھا جائے گا۔ مدھو بالا کو کنٹینر پر چڑیا گھر سے سفاری پارک منتقلی کی ٹرنینگ کرائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق فور پاز کی ٹیم کا خصوصی ٹرنینر آئندہ چند روز میں پاکستان آئے گا۔
واضح رہے کہ کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کی ہلاکت کے بعد مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔