کمسن فاطمہ قتل کیس کے معاملے پر مرکزی ملزم اسد شاہ کے ڈرائیور کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق اسد شاہ کا ڈرائیور اعجاز خاصخيلی واقعے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ اسد شاہ کے ڈرائیور اعجاز خاصخيلی سے تفتیش کی جائے گی۔
ایس ایس پی روحیل کھوسو نے کہا ہے کہ ڈرائیور پر ملزمہ حنا شاہ کو فرار کرانے کا الزام ہے۔
اس سے قبل کمسن ملازمہ فاطمہ کی والدہ نے کہا تھا کہ اسد شاہ اور حنا شاہ کو سزا دلوا کر ہی دم لوں گی۔
فاطمہ کی ماں اور کیس کی مدعی شبنم نے کہا تھا کہ حنا شاہ کی چچی نے دھمکی دی کہ حنا پر ہاتھ ہلکا رکھو ورنہ تمہاری خیر نہیں، حنا کی چچی نے کہا کہ اسد شاہ تک رہو، حنا پر کوئی بات نہ کرو، میں حنا شاہ کو کوئی رعایت نہیں دینے والی۔