• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی صدر اور بھارتی وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ، برکس توسیع پر تبادلہ خیال

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے برکس کی توسیع اور جی 20 اجلاس پر تبادلہ خیال کیا۔

کریملن سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔

پیوٹن اور مودی نے تجارت، توانائی اور خلائی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

خیال رہے کہ جی 20 کا سربراہی اجلاس بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اگلے ماہ ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید