• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ: 7 ماہ کی حاملہ خاتون کا پیٹ کاٹ کر لاش صندوق میں چھپا دی گئی


فوٹو اسکرین گریپ
فوٹو اسکرین گریپ

پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں گزشتہ روز 7 ماہ کی حاملہ خاتون کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہوگیا۔ بچہ حاصل کرنے کیلئے خاتون کا پیٹ کاٹ کر بچہ نکالا گیا اور اس کی  لاش صندوق میں چھپا دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سمبڑیال میں حاملہ خاتون اطائی کے پاس انجیکشن لگوانے گئی تھی، ملزمہ نے اطائی کے ساتھ مل کر حاملہ خاتون کو قتل کیا اور اس کے پیٹ سے بچہ نکالا۔

ملزمہ، اطائی اور اس کی بیوی کو حراست میں لے لیا گیا، خاتون اپنی بے اولاد بیٹی کیلئے بچہ حاصل کرنا چاہتی تھی، ملزمہ نے حاملہ خاتون کی لاش صندوق میں چھپا دی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محلے کے لڑکوں کی مدد سے صندوق کو ملزمہ نے اپنے گھر منتقل کیا، بچے کی لاش کو سیووال کے قبرستان میں دفنایا گیا، قبرستان سے بچے کی لاش بھی برآمد کر لی گئی۔

قومی خبریں سے مزید