سرگودھا ......سرگودھا میں ایک شخص نے سابقہ بیوی پر تشدد کرکے اس کا چہرہ بگاڑ دیا اورساتھیو ں کے ساتھ مل کر خاتون کو نیم مردہ حالت میں کھیتوں میں پھینک کرفرار ہو گیا۔ سابق شوہر متاثرہ خاتون کو طلاق دینے کے باوجود ساتھ رہنے پر مجبور کررہا تھا۔
عورتوں پر تشدد اور ظلم اس معاشرے کا انتہائی دردناک المیہ ہے۔سرگودھا کے نواحی گاؤں 67 شمالی کی رہائشی فاطمہ بی بی کے شوہر رمضان نے اسے ایک سال قبل طلا ق دے دی تھی ، اور طلا ق دینے کے باو جو د اسےمجبو ر کر تا تھا کہ وہ اس کے ساتھ دوبارہ زند گی گزارے۔
فاطمہ بی بی جو لوگوں کے گھروں میں کا م کاج کرکے اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پال رہی ہے۔ انکار کرنا اس کی بدقسمتی بن گیا۔سابق شوہر رمضا ن نے اپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ اسے اغوا کر لیا اور بہیما نہ تشد د کا نشا نہ بناتے ہوئے اس کا چہرہ تک بگاڑ دیا ۔فاطمہ بی بی کاکہنا ہے کہ اس کا سابق شوہر نشہ کرتا ہے، رمضان نے ہی اسے اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔
فاطمہ بی بی کی والد ہ کا کہنا ہے کہ انھیں خطر ہ ہے کہ وہ دوبارہ ان کی بیٹی کو نقصان پہنچائے گا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ ملزموں کو فور ی طور پر گرفتار کیا جا ئے۔