صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیر ی نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرکے غیر آئینی کام کررہے ہیں۔
جیو نیوزکے پروگرام کیپٹل ٹاک میں عابد زبیری، وکیل سلمان اکرم راجا اور ن لیگ کے عطا اللّٰہ تارڑ نے شرکت کی۔
اس موقع پر عابد زبیری نے صدر مملکت کے نام وزارت قانون کے جوابی خط پر ردعمل دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام نہیں، آئینی طور پر الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار صدر مملکت کے پاس ہے۔
صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا کہ صدر عارف علوی کو اختیار استعمال کرتے ہوئے الیکشن تاریخ دے دینی چاہیے۔
عابد زبیری نے سوال کیا کہ سائفر سے متعلق اس وقت کے وزیر دفاع پرویز خٹک کیوں خاموش تھے؟
اُن کا کہنا تھاکہ لاپتا افراد کے کیسز عدلیہ میں سنے جاتے ہیں، کئی لوگ بازیاب بھی ہوئے۔