بالی ووڈ اداکار عمران خان آج کل اپنی پرانی فلموں کے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کر رہے ہیں۔
انہوں نے فلم 'میرے برادر کی دلہن' کی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں وہ بیڈمنٹن کھیل رہے ہیں اور کترینہ کے ساتھ ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ڈبل شفٹس کی طرح کا روٹین گزار رہے تھے کیونکہ فلم 'میرے برادر کی دلہن' اور 'دہلی بیلی' کی شوٹنگ ایک ساتھ جاری تھی۔
انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ کسی زمانے میں انسٹاگرام نہیں ہوتا تھا تو لوگ 'ہپسٹامیٹک' نامی ایک ایپ استعمال کرتے تھے اور اپنی تصاویر میں اس کے ذریعے افیکٹس ڈالا کرتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے کہ میں گیت 'دو دھاری تلوار' کی عکسبندی مکمل کرنے کیلئے دو شفٹس میں کام کر رہا تھا، یہ گانا مسلسل چار راتوں میں شوٹ ہوا جبکہ دن کی شفٹس میں ' نکڑ والے ڈسکو' اور 'سویٹی' نامی گانوں کی شوٹنگ چل رہی تھی۔
عمران خان نے کہا کہ دو سیٹس کے درمیان گاڑی میں سفر کرنے میں مجھے جو وقت ملتا تھا میں اس وقت سو جاتا تھا۔