کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزارت خزانہ اسحاق ڈار جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ پہنچے اور چیف جسٹس سجاد علی شاہ سے ملاقات کی اوراویس علی شاہ کی بازیابی کے لئے کی جانے والی کوششوں سے چیف جسٹس کو آگا ہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو وزیر اعظم نواز شریف کا پیغام پہنچایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اویس علی شاہ کے اغوا پر تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہےاور اویس علی شاہ کی بازیابی کے سلسلے میں بتایا کہ وفاقی حکومت اعلیٰ سطح اجلاس میں لائحہ عمل طے کرے گی اور اویس علی شاہ کی بازیابی کیلئے تمام وفاقی اداروں کو استعمال کیا جائے گا اور حکومت اویس علی شاہ کی بازیابی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔