• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی درآمد کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، وزارت فوڈ سیکیورٹی

وزارت فوڈ سیکیورٹی نے چینی درآمد کرنے کی تجویز زیر غور ہونے کی تردید کردی۔

وزارت فوڈ سیکیورٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں 2 ماہ کے لیے چینی کے ذخائر وافر مقدار میں موجود ہیں۔

وزارت فوڈ سیکیورٹی نے مزید کہا کہ ٹریڈنگ کارپوریشن نے چینی درآمد کرنے کی کوئی درخواست نہیں کی۔

وفاقی وزارت نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ملک میں 1 اعشاریہ 82 ملین ٹن چینی کے ذخائر موجود ہیں جبکہ کرشنگ سیزن 15 نومبر سے شروع ہو گا۔

وزارت فوڈ سیکیورٹی کے اعلامیے کے مطابق چینی کی کمی مصنوعی ہے، چینی کی کمی منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلروں کی پیدا کردہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید