• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سروس کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔

ترجمان بی آر ٹی ٹرانس صدف کامل کے مطابق بی آر ٹی کے آئی ٹی سسٹم کو اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے جبکہ کوریڈور میں مرمتی کام بھی جاری ہے۔

جس کے باعث بی آرٹی کی تمام سروس کوریڈور اور تمام فیڈرز روٹس پر سروس بند رہے گی۔

 ترجمان ٹرانس کے مطابق مرمتی کام ختم ہوتے ہی سروس دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید