• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویرات کوہلی پاکستانی کھلاڑیوں میں گھل مل گئے



ایشیا کپ میں کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے میں کل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، میچ سے قبل ویرات کوہلی پاکستانی کھلاڑیوں میں گھل مل گئے۔

میدان میں جب مقابلہ ہوگا تو ہوگا، میچ سے پہلے پریکٹس کی سائیڈ لائن پر پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی دوستوں کی طرح ملے، ایک دوسرے کا حال چال پوچھا، ہنسی مذا ق کیا اور میچ کے لیے گُڈ لک کہا۔

کینڈی میں ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل آخری پریکٹس سیشن کیا گیا، جس کے دوران بھارتی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی اور سابق کپتان ویرات کوہلی پاکستانی کھلاڑیوں میں گُھل مل گئے۔

شاداب خان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اُن سے ملاقات کی، کچھ ہنسی مذاق بھی ہوا، میدان میں پریکٹس کے دوران کوہلی کو پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نظر آگئے، کوہلی اُن کے پاس گئے، گلے ملے، خیریت دریافت کی اور میچ کے لیے اُنہیں گُڈ لک کہا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے کانٹے دار مقابلے سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتان پُر اعتماد، کھلاڑی پُرجوش اور فینز بھی ہیں تیار ہیں۔

 ایونٹ میں پاکستان نیپال کے خلاف میچ جیت چکا ہے ۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید