• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل گیمز، پاک آرمی 48 میڈل کے ساتھ ٹاپ پر، کائنات ابراہیم کم عمر ایتھلیٹ

نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی نے 48 گولڈ میڈلز کے ساتھ برتری مزید مستحکم کرلی۔

واپڈا 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے اور پاکستان نیوی 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

سندھ کی 9 سالہ کائنات ابراہیم 10 ہزار میٹر میں کانسی کا تمغہ جیت کر کم عمر ایتھلیٹ بن گئیں۔

گیمز کے مردوں کے فٹ بال مقابلوں میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی اور پاکستان ائیر فورس کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے 10 دسمبر کو جبکہ فائنل 12 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

گیمز میں واپڈا کے سمیع اللہ اور واپڈا ہی کی فائقہ ریاض نیشنل گیمز میں 100میٹرز دوڑ جیت کر پاکستان کے تیز ترین مرد و خاتون ایتھلیٹ بن گئے۔

ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا، نیشنل گیمز کے ایتھلیٹکس ایونٹ میں 11گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوگیا۔

واپڈا کے سمیع اللہ نے100میٹرز کی ریس 10.30سیکنڈز میں مکمل کی اور گولڈ میڈل اپنے نا م کیا جبکہ آرمی کے عثمان علی اور راشد ریاض نے بالترتیب سلور اور برانز میڈل جیتا۔

خواتین کی100میٹرز ریس میں واپڈا کی فائقہ ریاض نے11.40سیکنڈز کے ساتھ گولڈ، ایچ ای سی کی خولہ عمر خان نے سلور اور آرمی کی تمین خان نے برانز میڈل جیتا۔

مردوں کے جیولن تھرو (نیزہ بازی) میں واپڈا کے ارشد ندیم نے 81.81 میٹرز دور نیزہ پھینک کر گولڈ میڈل جیتا جبکہ واپڈا ہی کے یاسر سلطان 70.77 میٹرز کے ساتھ سلور میڈل کے حق دار رہے، آرمی کے محمد ابرار نے برانز میڈل جیتا۔

مردوں کی 5 ہزار میٹرز ریس میں آرمی کے محمد اختر نے 14منٹ اور 36.41 سیکنڈز کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا، واپڈا کے عامر سہیل نے سلور اور پی اے ایف کے محمد زوہیب نے برانز میڈل پر اکتفا کیا۔

خواتین ہائی جمپ میں واپڈا کی نورین فاطمہ نے 1.53میٹرز کے ساتھ گولڈ، ایچ ای سی کی امتل رحمان نے سلور اور آرمی کی عروج ایوب نے برانز میڈل لیا۔

مردوں کے لانگ جمپ میں نیوی کے انصر عباس نے 7.68 میٹرز کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا جبکہ واپڈا کے فراز خان نے سلور اور آرمی کے رضوان الدین نے برانز میڈل پایا۔

کائنات ابراہیم
کائنات ابراہیم

شاٹ پٹ مینز میں آرمی کے جمشید علی نے 16.95میٹرز کے ساتھ گولڈ میڈل پر قبضہ جمایا جبکہ آرمی کے نوشیروان نے سلور اور ایچ ای سی کے صاحبزادہ کاشف نے برانز میڈل لیا۔

شاٹ پٹ ویمنز میں آرمی کی نبیلہ کوثر نے 12.48میٹرز کے ساتھ گولڈ، ایچ ای سی کی خدیجہ ماہوین نے سلور اور پنجاب کی میمونہ نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

خواتین کی 10 ہزار میٹرز ریس میں واپڈا کی ماریہ بی بی نے 44 منٹ اور 21.40 سیکنڈز کے ساتھ گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ نیوی کی ممتاز نعمت نے سلور اور سندھ کی 9 سالہ کائنات نے برانز میڈل جیت کر ٹریک پر موجود کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین سے بھرپور داد اور شاباش سمیٹی۔

خواتین کے پول والٹ مقابلوں میں آرمی کی نوریں حسین نے 2.90 میٹرز کے  ساتھ گولڈ میڈل کا حصول یقینی بنایا جبکہ واپڈا کی عمارہ شاہین سلور اور آرمی کی عظمیٰ شاہین برانز میڈل حاصل کر سکیں۔

تین ہزار میٹرز اسٹپل چیس میں آرمی کے طلحہ سلیم نے 9منٹ اور 11.40سیکنڈز کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید