• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی کی نظر بندی لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے، پاکستان بار کونسل

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ 3 ایم پی او کے تحت پرویز الہٰی کی نظر بندی لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔

پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی دوبارہ گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

پاکستان بار کونسل نے کہا کہ گرفتاری سے قانون کی حکمرانی، سیاسی منظر نامے میں طاقت کے استعمال کے بارے میں سوالات پیدا ہوئے ہیں۔ آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی کو قائم رکھنے کےلیے ہر کسی کو عدالتی احکامات پر عمل کرنا ہوگا۔

بار کونسل نے یہ بھی کہا کہ عدالتیں سیاسی مقدمات کا فیصلہ کرتے وقت ایسے احکامات دیں جن پر عملدرآمد ہو سکتا ہو۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان بار کونسل اور وکلا برادری نے آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی کےلیے ہمیشہ جدوجہد کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید