• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پالی کیلے میں ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ابتدا میں ہی اونچی اڑان اڑتے ہوئے بھارت کے دو بڑے بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ایشیا کپ گروپ اے کے اس میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے پہلے بھارتی  کپتان روہت شرما کا شکار کیا، پھر ویرات کوہلی کو پویلین بھیجا۔

پاکستانی فاسٹ بولر نے دونوں بھارتی کھلاڑیوں کی گلیاں کھڑکائیں۔ تیز رفتار گیندوں پر دونوں بلے بازوں کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا۔

بھارتی بیٹر ویرات کوہلی آؤٹ ہونے پر حیران رہ گئے، جس پر شاہین شاہ آفریدی نے خوب جشن  منایا اور کھیل کے دیوانوں نے بھی  بھرپور داد دی۔

واضح رہے کہ میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم ابتداء میں ہی اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب شاہین شاہ آفریدی نے 2 بھارتی بلے بازوں کو بولڈ کر کے پویلین کی جانب روانہ کیا۔

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہیت شرما کو 11 رنز پر بولڈ کیا۔

اننگز کے چھٹے اوور میں انہوں نے ویرات کوہلی کو 4 رنز پر بولڈ کرنے کے بعد بھارت کی دوسری وکٹ بھی حاصل کرلی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید