• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: دو خواتین صحافیوں کو ایک ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا

ایران میں دو خواتین صحافیوں کو ایک ماہ کےلیے جیل بھیج دیا گیا۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین صحافیوں پر سازش اور منصوبہ سازی کا الزام ہے۔

خواتین صحافیوں کے وکیل عامر رئیسیان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نگین بغیری اور ایلناز محمدی کو 3 سال قید کی جزوی معطل سزا سنائی گئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ دونوں صحافی خواتین کو سزا کا کچھ حصہ جیل میں گزارنا ہوگا، دونوں صحافیوں کی بقیہ سزا 5 سال کی مدت کےلیے معطل کی گئی ہے۔

عامر رئیسیان نے کہا کہ دونوں صحافیوں کو 5 سال کے دوران پیشہ ورانہ اخلاقی تربیت حاصل کرنی ہوگی۔ پانچ سال کے دوران دونوں صحافی خواتین کو ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ادھر خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق گروپوں کے مطابق مہاساامینی کی برسی کے پیش نظر متعدد گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

حجاب قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار مہاساامینی دوران قید گزشتہ برس 16 ستمبر کو انتقال کرگئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید