پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والے عمران خان آج خود چور ثابت ہو چکے ہیں۔
ٹھٹھہ میں پی پی سندھ کے جنرل ورکز اجلاس سے خطاب میں نثار کھوڑو نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں انتخابی مہم شروع کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو مسائل سے عوام کی منتخب کردہ جمہوری حکومت ہی نکال سکتی ہے۔
پی پی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عام انتخابات آئینی طور پر 90 روز میں چاہتی ہے، انتخابات آئینی مدت میں وقت پر ہوں تاکہ جمہوری حکومت قائم ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے الیکشن کمیشن عام انتخابات 90 روز سے بڑھا کر جنوری یا فروری میں کروانا چاہتا ہے۔