• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورۂ پاکستان کے حوالے سے ہماری حکومت جو فیصلہ کرے گی ہم ویسا ہی کریں گے، راجیو شکلا


بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ دورۂ پاکستان کے حوالے سے ہماری حکومت جو فیصلہ کرے گی ہم ویسا ہی کریں گے۔

پاکستان روانگی سے قبل بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہے اور ہم صرف کرکٹ کے لیے پاکستان جا رہے ہیں، ہمارا دورہ دو دن کا ہو گا، کوئی سیاست کی بات نہیں ہے۔

راجیو شکلا نے بتایا کہ گورنر ہاؤس لاہور میں ہمارے لیے ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

اُنہوں نے پاک بھارت ٹاکرے کے بارے میں کہا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان اچھا میچ ہوا اگر بارش نہ ہوتی تو میچ پورا ہو جاتا۔


پاکستان کی میزبانی ہمیشہ شاندار رہی، راجر بنی

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بنی نے کہا کہ پاکستان کی میزبانی ہمیشہ شاندار رہی، پاکستانی کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔

راجر بنی نے کہا کہ میں نے آخری بار 2006ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، ہم نے پہلے کولمبو میں میچز دیکھے اور اب پاکستان میں میچز دیکھیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان میچز دنیا کے کسی بھی ٹورنامنٹ سے بڑے ہوتے ہیں یہاں تک کہ ایشیز سیریز سے بھی بڑے ہوتے ہیں۔

اُنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت سیاست پر بی سی سی آئی کچھ نہیں کہےگا ہمیں انتظار ہے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید