پولیس نے لیاری کے علاقے کلاکوٹ سے اغوا کی واردات میں ملوث 2 رکنی ایرانی بلوچ گینگ کو گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کرالیا۔
پولیس حکام کے مطابق کلاکوٹ پولیس نے ایک شہری کے 3 دن سے اغوا کی رپورٹ پر کارروائی کی اور ملزمان گرفتار کرکے مغوی بازیاب کرایا۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد نعیم اور عبدالجیل کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہوں نے عرفان کو یکم ستمبر کو اغوا کیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان مغوی کے اہلخانہ سے 20 لاکھ روپے کی رقم مانگی تھی۔
حکام کے مطابق مغوی عرفان فیصل آباد کا رہنے والا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جن کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔