• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی والے خبردار ہوجائیں، حکومت نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی۔

حکومت نے بجلی 10 روپے 32 پیسے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

رپورٹس کے مطابق بجلی کے نرخ میں اضافہ 2023-22 کی 3 مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مانگا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نیپرا میں حکومتی درخواست پر سماعت 11 ستمبر کو ہوگی۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے نگراں حکومت کا بجلی بلوں میں ریلیف کا پلان رد کر دیا ہے، پلان میں بتایا گیا تھا کہ بجلی بلوں میں ریلیف سے ساڑھے 6 ارب روپے سے کم کا اثر پڑے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پلان مسترد کرتے ہوئے 15 ارب روپے سے زائد کا اثر بتایا، آئی ایم ایف نے 15 ارب کی مالیاتی گنجائش پوری کرنے کا پلان بھی مانگ لیا۔

قومی خبریں سے مزید