معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ گھر پہنچ گئے۔
بلال شاہ کی والدہ شہزادی بیگم نے ان کے گھر پہنچنے کی تصدیق کر دی ہے۔
شہزادی بیگم کا کہنا ہے کہ بلال شاہ چند روز قبل لاپتہ ہوئے تھے، کل رات 12 بجے گھر پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلال نے واپس آنے کے بعد اب تک کچھ نہیں بتایا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ویڈیو بیان میں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ میرے شوہر بلال شاہ کو کراچی سے اغوا کرلیا گیا ہے۔
حریم شاہ نے کہا تھا کہ بلال شاہ گزشتہ ہفتے لندن میں میرے ساتھ تھے، وہ کراچی پہنچے تو انہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اٹھالیا۔
ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ اغوا کے عینی شاہدین کے مطابق کچھ افراد ڈالے میں آئے تھے اور میرے شوہر کو اٹھا کر لے گئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مجھے نہیں پتہ میرے شوہر بلال شاہ کے اغوا میں کون لوگ ملوث ہیں؟ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست ہے میرے شوہر کو بازیاب کروایا جائے۔