ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے کے پہلے میچ کےلیے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، پلیئنگ الیون میں لیفٹ آرم اسپنر محمد نواز کی جگہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
سُپر فور مرحلے کا میچ کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ایشیا کپ سپر 4 کا پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے مرحلے میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے اپنے گروپ سے ٹاپ کیا اور سپر فور کےلیے کوالیفائی کیا۔