میانوالی میں 6 سالہ بچے کوپھاؤڑے کے وار کر کے قتل کر دیا گیا ،ملزمان نے بچےکی لاش مکان میں پڑے بھوسےمیں چھپادی تھی۔
میانوالی کےعلاقےواں بھچراں میں مبینہ طور پرایک خاتون نےاپنی ماں اور بھائی کے ساتھ مل کر 6 سالہ بچے کو قتل کردیا ۔
پولیس کے مطابق ملزمہ مقتول بچے کے باپ سےشادی کی خواہشمند تھی اس لیے بچے کو راستےسےہٹانےکےلیےاس نے بچےکو قتل کیا۔
بچے کا باپ سعودی عرب میں ملازم ہے اور بیوی کو طلاق دے چکا ہے۔ مقتول بچے کے دادا کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزمہ اس کے بھائی اور والدہ کو گرفتار کرلیا ہے۔