• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ختم ہوتی ہے ظلم و جبر کا نظام برقرار رہتا ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت ختم ہوجاتی ہے لیکن ظلم و جبر کا نظام برقرار رہتا ہے۔

منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سراج الحق نے کہا کہ حکومت سے آج بھی یہی مطالبہ ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے صحت کارڈ سے مختلف بیماریوں کا علاج نکال دیا ہے، حکومت ختم ہو جاتی ہے ظلم اور جبر کا نظام برقرار رہتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود خوراک کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ کردیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ چینی، گھی، آٹے اور دالوں کی قیمتیں بھی قوت خرید سے زیادہ ہیں، ملکی سیاست اور نظام مختلف مافیاز کے محتاج ہیں۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ آف شور کمپنیوں میں انہی مافیاز کے پیسے ہیں، ہم ان مافیاز کو مزید کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف کل سے جنوبی پنجاب میں احتجاج کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئندہ 3، 4 دن میں آئی پی پیز کے خلاف سپریم کورٹ بھی جارہے ہیں، ان حالات سے نکلنے کا واحد حل الیکشن ہیں۔

قومی خبریں سے مزید