چین کے وزیراعظم لی کیانگ کا کہنا ہے کہ تمام ممالک کو تنازعات کے حل کے دوران 'نئی سرد جنگ' سے بچنا ہوگا۔
انڈونیشیا میں آسیان ممالک کی سالانہ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حالات میں یہ بہت اہم ہے کہ کسی کی بھی طرف داری، بلاک سیاست اور نئی سرد جنگ سے اجتناب کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام ممالک اپنے اختلافات اور تنازعات کو مناسب انداز سے حل کریں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ نے سالانہ سمٹ میں شرکت نہیں کی۔
آسیان تنظیم میں ایشیا سے تعلق رکھنے والے 10 ممالک شامل ہیں لیکن امریکا، چین، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور بھارت کے نمائندوں کو بھی سالانہ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔