ڈالرز کی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، ذخیرہ اندوزوں اور جرائم میں ملوث افراد کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔
حکومت نے ڈالر کی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منظم جرائم کے کارٹیلز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا، فہرستیں تیار کرلی گئی اور سرکاری اہلکاروں کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کی نشاندہی کر لی گئی۔
وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ سامان اور کرنسی کی غیر قانونی نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی، اجناس اور کرنسی کے کاروبار کو تبدیل کیا جائے گا، زمینی، سمندری اور ہوائی اڈوں پر نگرانی کا نظام بھی اَپ گریڈ ہوگا۔
فرنٹیئر کانسٹبلری (ایف سی) بلوچستان نے چینی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔
اس حوالے سے نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ایف سی نے چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔