• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ ہیری کا لیونل میسی کیساتھ سیلفی لینے کا ارادہ تھا؟

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

برطانوی شہزادہ ہیری اتوار کے روز انٹر میامی اور لاس اینجلس ایف سی کا میچ  دیکھنے کے لیے گئے تھے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری بی ایم او اسٹیڈیم میں اس زبردست میچ کے لیے پُرجوش شائقین میں سے ایک تھے۔

رپورٹ میں اندرونی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شہزادہ ہیری کا ارجنٹینا کے فٹ بال اسٹار لیونل میسی کے ساتھ سیلفی لینے کا بھی ارادہ تھا۔

شہزادہ ہیری اس پورے میچ کے دوران تالیاں بجاتے، کیمروں اور ہجوم کی بھرپور توجہ حاصل کرتے کافی متحرک نظر آئے لیکن بظاہر وہ لیونل میسی کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے جو میچ کے دوران پہلے ہاف میں اپنے پُر جوش مداحوں کی جانب ہاتھ لہرا کر ان کی محبت کا جواب دیتے نظر آئے۔

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری کو اس سے قبل جمعے کے روز گلوکارہ بیونسے کے کنسرٹ میں اپنی اہلیہ میگھن مارکل کے ہمراہ ڈانس کرتے اور لطف اندوز ہوتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

خاص رپورٹ سے مزید