• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی سے خوش گوار موسم رخصت ہونے لگا ہے۔

گزشتہ ماہ اور ستمبر کے آغاز  تک روشنیوں کے شہر کراچی سے سورج نے چھٹی لے رکھی تھی اور بادلوں نے ڈیرا ڈالا ہوا تھا، جس کے باعث شہر کا موسم ٹھنڈا اور خوش گوار تھا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کراچی کا آج اور کل مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور آئندہ 3 روز میں موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ درجۂ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغرب اور مغرب کی سمت سے بھی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید