بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے برسوں قبل نین تارا کو بالی ووڈ میں متعارف کروانے کا اشارہ دیا تھا۔
شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اشارہ کر رہے ہیں کہ وہ نین تارا کو لے کر پرواز کرجائیں گے۔
کچھ برس قبل ساؤتھ فلم انڈسٹری کے ایک ایوارڈ شو میں نین تارا نے اسٹیج پر بتایا کہ وہ شاہ رخ خان کی مداح ہیں۔
تقریب میں شاہ رخ خان بطور مہمان خصوصی موجود تھے، انہوں نے اشارہ کیا کہ وہ نین تارا کو بالی ووڈ ڈیبیو کیلئے ممبئی لے جائیں گے۔
نین تارا اس اشارے پر بہت خوش ہوئی تھیں، فلم 'جوان' کے ڈائریکٹر ایٹلی کو بھی شائقین میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، وہ بھی قہقہہ لگا رہے تھے۔
اب کنگ خان کی نئی فلم 'جوان' میں نین تارا نے انسپکٹر نرمدا کا کردار ادا کیا ہے۔