کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی کانگریس کے سینئر رہنما ششی تھرور نے کہا ہے کہ پاکستان سے بندوق کی نوک پر بات چیت ممکن نہیں، مذاکرات سے متعلق دباؤ کی پالیسی کارگر نہیں ہوگی، بات چیت کے لیے سازگار ماحول ضروری ہے۔ بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں ششی تھرور کا کہنا تھا کہ کسی کو بندوق کی نوک پر مذاکرات کے لیے مجبور نہیں کیا جا سکتا۔