سکھر(بیورو رپورٹ)ڈائریکٹر کالجز کے ملازمین نے 6 سال سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین قمیض اتار کر ڈائریکٹر کالجز کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر کالجز نے عدالت میں تنخواہیں جاری کرنے کے لئے فہرست بھی جمع کرائی تھی اور اب ہمیں تنخواہیں ادا کرنے کے بجائے شوکاز نوٹس دے کر نوکری سے برطرف کیا جارہا ہے، 2011ء سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ہمارے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آ پہنچی ہے، جس کے باعث ملازمین اور ان کے اہل خانہ سخت پریشانی سے دوچار ہیں، ہماری اپیل ہے کہ عید سے قبل ہماری تنخواہوںکی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ہمارے بچے بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں اور ہمارے گھروں میں پھیلی ہوئی مایوسی ختم ہو، بصورت دیگر ملازمین عید کے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔