• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھل: وڈیرے اور ساتھیوں کے تشدد سے ایک ہاری ہلاک، دوسرا شدید زخمی

ٹھل(نامہ نگار) ٹھل کے قریب تھانہ باھو کھوسو کی حدود گوٹھ طوطو گشکوری میں ایک وڈیرے شاہ محمد گھنیو نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کھیت میں پانی ڈالنے کی معمولی بات پر دو ہاریوں مزارخان گولو اورمنیر احمد گولو کو لاٹھیوں اور لوہے کے سریے سے شدید تشددکر کے بیہوش کر دیا جن میں تیس سالہ مزار خان گولو کو نازک حالت میں لاڑکانہ منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب  نہ لاتے ہوئے چل بساجبکہ منیر احمد گولو کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال جیکب آباد میں داخل کر دیا گیا ہے ، واقعے کے بعد قتل میں ملوث افراد اپنے گھر خالی کر کے نامعلوم جگہ چلے گئے ہیں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے واقعے کا  تھانہ باھو کھوسو میں آٹھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کیلئے  پولیس چھاپے ما ررہی ہے ۔ 
تازہ ترین