• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: سیکٹر آئی الیون میں فائرنگ کا واقعہ، میاں بیوی جاں بحق

اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں سپر اسٹور کے قریب ملزمان کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں 2 سال کا بچہ محفوظ رہا۔ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ خاتون کے بھائی اور بھتیجے نے فائرنگ کی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق فائرنگ کا مقصد کیا ہے؟ ان محرکات پر تحقیق جاری ہے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین کی شناخت ریحانہ سردار اور ظفر اقبال کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔

ادھر ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت ہوچکی ہے، گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید