پنجاب کے علاقے شیخوپورہ میں بس کو موٹروے پر حادثہ پیش آیا جس میں 6 افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ موٹر وے پر خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے قریب پیش آیا۔
حادثے کے تمام زخمیوں اور ہلاک افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔
حادثے کا شکار مسافر مسیحی برادری کی تقریب میں شرکت کے لیے حافظ آباد سے مریم آباد جارہے تھے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور اوورلوڈنگ کی وجہ سے پیش آیا، حادثے سے متعلق مزید معلومات جمع کی جارہی ہیں۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کا علاج سرکاری خرچ پر کروانے کی ہدایت کی ہے۔