پشاور کے علاقے وارسک میں آئی ای ڈی دھماکا کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ای ڈی کا دھماکا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا۔
دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے 29 سال کے لانس نائیک عبدالرحمان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دھماکے میں تین سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے علاقے کی کلیئرنس جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں، بہادر فوجیوں اور شہریوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔