ریاض (شاہدنعیم) روس کے وزیر برائے اقتصادی ترقی میکسم ریچی ٹنکوف نےکہا ہے کہ ان کے ملک نے کویت، عمان، بحرین، سعودی عرب اور ملائیشیا کے سیاحتی ویزوں کو ختم کرنے اور ان ممالک کے سیاحوں کی ویزہ فری انٹری کی تجویز پیش کی ہے۔انہوں نے مشرقی اقتصادی فورم کے فریم ورک کےزیر اہتمام منعقدہ "مقامی سیاحت:نئی حقیقت میں چیلنجز اور مواقع" کےعنوان سے منعقدہ سیشن کے دوران کہا کہ"ہم ویزا کی چھوٹ کی طرف جا رہے ہیں۔