پنجاب حکومت نے مری میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کےلیے 100 سالہ قدیم اسکول گرانے کا معاملہ روک دیا۔
ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ نے اعلیٰ عدلیہ سے اسکول کے معاملے پر رابطہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر اسکول کی جگہ جوڈیشل کمپلیکس بنانے کا معاملہ روکا گیا ہے۔ مری کے قدیم اسکول کو کسی صورت نہیں چھیڑا جائے گا۔
گزشتہ روز جیونیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ پنجاب حکومت نے جھیکا گلی میں قائم 100سال سے زائد پرانے اسکول کو گرانے کےاحکامات جاری کردیے ہیں۔