گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)شدید گرمی میں رمضان المبارک کے دوران افطاری کروانے کیلئے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ مخیر افراد نے دسترخوان اور ٹھنڈے مشروبات کی سبیلیں لگا رکھی ہیں جہاں پر غریب روزہ داروں کی بڑی تعداد فطاری کر رہی ہے جبکہ متعدد بااثر شخصیات مختلف ہوٹلوں میں صرف اپنے اپنے دوست احباب اور کاروباری افراد سے تعلق بڑھانے کیلئے افطار پارٹیاں کر رہے ہیں۔